بغداد کے التحریر اسکوائر میں فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف عراقیوں کی پرجوش احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیووم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد کے التحریر اسکوائر پر عراقی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عراقی ذرائع نے بغداد کے وسط میں التحریر اسکوائر کی تصاویر شائع کی ہیں جہاں بڑی تعداد میں عراقی شہری صیہونی رجیم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔

یہ پرجوش احتجاجی ریلی صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد کی گئی ہے۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں صیہونی پرچم کو نذر آتش کیا۔