مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔