مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی معلومات افشا کرنے اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں ان کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی ٹیلی ویژن نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب رجیم کے سربراہ اسحاق ہرٹزوگ کا ٹیلی گرام میسنجر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ گزشتہ روز ایک ایرانی سیکورٹی ذریعے نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ ایران نے صیہونی حکومت کے حکام کے بارے میں کچھ خفیہ معلومات اور تصاویر حاصل کی ہیں جن میں اس حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے مخالف بعض صیہونی سیاسی حکام بھی شامل ہیں۔
اس سیکیورٹی ذریعے نے کہا کہ ایران نے ان غیر ملکی صحافیوں کی فہرست کے بارے میں خصوصی معلومات حاصل کی ہیں جو خبریں شائع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے دفتر سے رشوت وصول کرتے ہیں۔
اس فہرست میں کچھ امریکی، یورپی اور صیہونی صحافیوں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں، اور ان کی تمام معلومات اور نیتن یاہو سے رشوت کے طور پر وصول کی گئی رقم کا ڈیٹا ایران کے سیکورٹی اداروں کے اختیار میں ہے۔