مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے خبر دی ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی کانگریس کے سربراہ کوین میکارٹی کو اپنے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس کے سربراہ کو مواخذے کے دوران اراکین کی اکثریت کی جانب سے عدم اعتماد کے بعد اپنی سیٹ چھوڑنا پڑا۔ میکارٹی کے برطرف ہونے کے فورا بعد پیٹرک میک ہنری کو ان کا جانشین منتخب کیا گیا ہے۔
عدم اعتماد کے بعد ریپبلیکن پارٹی کے نمائندے میٹ گیٹس نے کہا کہ میکارٹی نے جنوری میں ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور کانگریس کے اراکین کو مفلوج کردیا۔ ایسے میں کام کو آگے بڑھانے کا واحد راہ حل یہی تھا کہ جدید اسپیکر انتخاب کیا جائے۔
ڈیموکریٹ نمائندے جیری کینولی نے کہا کہ اسپیکر کی معزولی کے بعد دونوں پارٹیوں کی جانب سے امیدوار سامنے آئیں گے۔ ہماری پارٹی کی جانب سے حکیم جفریس اسپیکر کے عہدے کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ ریپبلیکن پارٹی کے بارے میں ہمیں کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ مخالف پارٹی کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اور کوئی امیدوار نہیں مل رہا ہے جو اکثریت حاصل کرے۔
یاد رہے کہ سابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی رکن کانگریس مٹ گٹز کے مطالبے پر پیش کیا گیا۔
تحریک کے دوران ریپبلیکن پارٹی کے 8 اراکین نے اپنے نمائندے کے خلاف ووٹ دیا جو ڈیموکریٹ نمائندوں کے ووٹ پر اضافہ ہونے کے بعد تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی اور میکارٹی اپنے عہدے سے برطرف ہوگئے۔