مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈانی کونسل برائے انتقال اقتدار کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے پیراملٹری فورسز پر حملوں میں شدت لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی جانب سے جمہوریت اور عدالت کا نعرہ جھوٹ اور مکر و فریب پر مبنی ہے۔
انہوں نے پیراملٹری فورسز پر سوڈان کی تقسیم کی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2019 کے بعد پیراملٹری فورسز نے سوڈان کو مال غنیمت سمجھتے ہوئے ہڑپ کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ اسی نیت کے مطابق 15 اپریل سے ملک میں خانہ جنگی شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ملک کی پیٹھ میں چھری گھونپ دی ہے۔ سوڈانی افواج ملک کی سلامتی اور وقار پر حملہ کرنے والوں کا مقابلہ کریں گی۔ ملکی افواج ہر قیمت پر جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔