مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ایک کارروائی کے دوران عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنےو الا بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق بھکاریوں کے گروہ میں بچے بھی شامل ہیں ۔
ایف آئی اے امیگریشن نے تحقیقات کیں تومعلوم ہوا کہ نورو نامی ایجنٹ انہیں سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے۔ گرفتار افراد میں 8 خواتین، 4 مرد اور4 بچے شامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے۔
ملتان ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے بعد گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔