مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سپاہ کی نیوی کے جوانوں نے ایسے ڈرون بنائے ہیں جو پانی کے اوپر اڑنے اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ڈرون ٹیکنالوجی کی ایک ایسی خصوصیت ہے جس کا اعلان مستقبل میں کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی نیوی نے ہائبرڈ ڈرون بھی بنائے ہیں جو ایک انجن کے ساتھ اڑتے ہیں اور دوسرا انجن پروپلشن ہے جو 15 گھنٹے تک جاسوسی گشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر یہ بھی کہا کہ دیگر کامیابیاں جیسے راکٹ لانچ کرنے والے جہازوں کو میزائلوں سے لیس کرنا بھی دنیا میں بے مثال ہیں۔ انتہائی رینج والی سمارٹ آبدوزوں کی تعمیر اور ان کا کامیاب تجربہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دیگر منفرد فوجی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
مغرب کی طرف سے عائد تمام تر پابندیوں کے باوجود ڈرونز کی صنعت میں بہت ترقی ہوئی اور پانی پر بیٹھنے والے ڈرونز سے لے کر پانی کے اوپر سے پرواز کرنے والے ڈرونز تک بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔