مہر نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ کانگو کی وزارت اطلاعات نے ملک میں فوجی بغاوت کہ تردید کی ہے۔ اس سے پہلے بعض ذرائع نے فوجی بغاوت کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ کانگو کی مسلح افواج نے ملک کی اہم تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے بعض اداروں نے خبر دی تھی کہ صدر ڈینس ساسو نگوسو اس وقت اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں ملک میں فوجی بغاوت ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ صدارتی گارڈز کے سربراہ سرژ آبوا ملک کے طاقتور ترین شخص بن گئے ہیں۔