مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان نے چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر ایک بڑی فوجی مشق کا آغاز کردیا۔
مذکورہ میڈیا سورس کے مطابق اس مشق میں ہندوستان فضائیہ (IAF) کی فرنٹ لائن کی تمام دفاعی اور جارحانہ طاقت جیسے رافیل لڑاکا طیارے، S-400، MRSAM اور Spyder فضائی دفاعی نظام کا استعمال کرے گا-
ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی زمینی افواج لداخ میں الگ الگ مشقیں بھی کر رہی ہیں۔
بھارت یہ مشقیں اس وقت کر رہا ہے کہ جب وہ G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترشول مشق جو پاکستان اور چین کے ساتھ ملنے والی شمالی سرحدوں کے قریب کی جا رہی ہے، سے G-20 سربراہی اجلاس کے دوران مربوط فضائی دفاع کو یقینی بنانے کے مجموعی منصوبے میں مدد ملے گی۔
اس سلسلے میں رپورٹس بتاتی ہیں کہ "ترشول" مشق ہندوستان کے ہوائی جہاز کے ابتدائی وارننگ اور کنٹرول سسٹمز (AEW&CS) کی تعیناتی کا مشاہدہ کیا جائے گا جو G20 اجلاس کے لیے بھی فعال ہوں گے۔
واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہوگا۔