مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات چہلم امام حسین علیہ السلام پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔
مرتضی سولنگی نے بتایا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی۔