مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی فضائیہ کے F-16 لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن عراقی سیکیورٹی سروسز کے فراہم کردہ تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا۔
حالیہ مہینوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات نے عراق کے دور افتادہ اور صحرائی علاقوں میں توجہ مرکوز کرکے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کو جاری رکھنے کی کوشش کی ہے۔
اس دوران عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں غیر ملکی فوجیوں بالخصوص امریکیوں کی موجودگی نے دہشت گردوں کو پناہ لینے کے لیے محفوظ مقامات تک رسائی دی ہے جس سے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی بالخصوص دہشت گرد امریکی فوجیوں کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔