مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں جس سے معاشی تعاون میں اضافہ ہوگا،
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
چین کے نائب وزیرِ اعظم کو ہلال پاکستان عطاء کیا جائے گا۔
صدرِ مملکت عارف علوی چین کے نائب وزیرِ اعظم کو ہلال پاکستان عطاء کریں گے۔