مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے رہنماوں کے درمیان اقتدار کے حصول کی جنگ جاری ہے۔
سوڈانی فوج سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے مختلف مقامات پر پیراملٹری فورسز کے حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق خرطوم کے جنوب میں واقع فوجی چھاونی سے بم دھماکوں کی آواز کے ساتھ ساتھ فضا میں دھواں بھی نظر آرہا ہے۔
ام درمان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے شہر کے مختلف مقامات میں بم دھماکوں اور توپخانے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
اس سے پہلے مسلح افواج نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے لئے نمائندہ جماعت کو واپس بلا لیا ہے۔
پیراملٹری فورسز کے سیاسی مشاور یوسف عزت نے کہا ہے کہ جنرل حمیدتی نے میڈیا کے سامنے خود کو پیش کیا ہے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ پیراملٹری فورسز کو شکست ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں کے دوران جنرل حمیدتی نے جنگی محاذوں پر صف اول میں رہ کر جنگجووں کی قیادت کی ہے۔