مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ ایف-15 خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئر بیس پر معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس دوران نامعلوم وجوہات کے باعث زمین بوس ہوگیا۔سعودی وزارت دفاع ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ طیارے میں موجود تمام افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ لڑاکا طیارے میں کتنے افراد موجود تھے اور نہ ہی ان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ جنرل ترکی المالکی کے بیان کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔