زاہدان: تفتان کے علاقے خاش محور میں پولیس پٹرولنگ یونٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سیستان و بلوچستان پولیس انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اتوار کی سہ پہر کو "خاش بہ تفتان" ایرئے میں پولیس کے گشتی یونٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

خبر کی مزید تفصیلات بعد میں شائع کی جائیں گی۔