مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام سید احمد خاتمی نے کہا کہ خدا کی صفات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے عہد کا وفادار ہے اور کوئی بھی خدا جیسا عہد کا وفادار نہیں ہے اور خدا کے وعدوں میں سے ایک یہ ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
امام جمعہ تہران نے کہا کہ راہ خدا میں شہید ہونے والوں کے اعمال ضائع نہیں ہوں گے۔ حتیٰ کہ قرآن میں بھی شہید کو مردہ نہ کہنے پر زور دیا گیا ہے۔ کیونکہ شہداء ہم سے بھی زیادہ اور بہتر زندہ ہیں۔ جن کا ایک نمونہ فرزند زہرا امام حسین علیہما السلام ہیں۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ امام حسین (ع) کی شہادت کو 1384 سال اور تقریباً 14 صدیاں گزر چکی ہیں لیکن پورا ایران آج بھی حسین (ع) کے لیے سوگوار ہے۔
حجۃ الاسلام خاتمی نے سویڈن میں حکومت اور پولیس کی حمایت سے قرآن کریم کی بار بار توہین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پاگل شخص غلطی کرتا ہے تو ہم اس ملک کی حکومت کو مورد الزام نہیں ٹھہرائیں گے، لیکن سویڈن کی پولیس نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔" اس سلسلے میں ہم فکر مند نہیں ہیں کیونکہ اس شرمناک اقدام سے اسلام اور دین کا مقام و مرتبہ کم نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اقوام کو سویڈش حکومت پر اس شرمانک واقعے پر معافی مانگنے پر دباو ڈالنا چاہئے۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ سویڈش سفیر کو فرار کرکے امریکی سفارتخانے جانے پر مجبور کرنے پر میں عراق کی حکومت اور عوام کے ردعمل کا خصوصی احترام اور قدر دانی کرتا ہوں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن کی توہین کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔