محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر کراچی سمیت گیارہ اضلاع کے 137 علمائے کرام و ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی جی سندھ کی جانب سے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرام اشتعال انگیز تقاریر سمیت نقص امن کیلئے خطرہ ہیں لہذا محرم الحرام کے مہینے میں ان علما پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علما کرام پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق  سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرائم پر سفری پابندی بھی لگائی گئی ہے۔کراچی کے اضلاع ملیر ، ایسٹ کے 14 علمائے کرام پر پابندی لگائی گئی ہے اس کے علاوہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، حیدرآباد،نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام پر پابندی سفری پابندی لگادی گئی ہے۔