مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ علامہ شیخ عفیف نابلسی طویل علالت کے بعد آج صبح 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
نابلسی معروف لبنانی شخصیت اور صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمت کے زبردست حامی رہے ہیں۔
در این اثناء حزب اللہ نے علامہ نابلسی کے انتقال کو لبنانی مزاحمت کے لیے صدمہ اور عظیم نقصان قرار دیا ہے۔
ادھر لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی نے ٹویٹر پر علامہ نابلسی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو فلسطینی قوم اور مزاحمت کے حامی کے طور پر یاد کیا۔