مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سويڈش حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن سے ہمارا مطالبہ جائز ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ اس معاملے کو مزید بھی دیکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتی ہے، سویڈش حکومت اپنے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔