حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں شدت آنے کے بعد میکرون حکومت نے بیس شہروں میں 45 ہزار پولیس اہلکار تعیینات کردئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے شت اختیار کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے 45 ہزار پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو سڑکوں پر تعیینات کردیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق فرانسیسی وزیرداخلہ جیرالڈ دارمانین نے پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لئے پولیس کے خصوصی دستے تعیینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت پیرس سمیت 20 شہروں میں رفت و آمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 4 روز تک مسلسل مظاہروں کے بعد پیرس کے مرکزی علاقے شانزلیزہ میں پولیس نے سختی شروع کردی ہے تاکہ مظاہرین کو اشتعال انگیزی سے روکا جاسکے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک مظاہروں کے دوران 1311 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔