ایرانی نائب صدر محمد مخبر کل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد مخبر رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔