مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لاہور اینٹی کرپشن کی عدالت کے خصوصی جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، پہلا وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری ہوا جبکہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گوجرانوالہ مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔