مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدارتی محل میں ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا باضابطہ استقبال کیا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر رئیسی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل رات جکارتہ پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔