مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے کہا ہے کہ چین قاطعانہ طور پر جی- 20 کی متنازعہ علاقے میں ہونے والی کانفرنس کا مخالف ہے اور ہم ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق جی 20 کا اجلاس 20 سے 24 مئی کو کو ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے علاقے سرینگر میں ہونے والا ہے اور ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 60 وفود اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اتحادی ممالک سعوی عرب اور ترکی نے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔