مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارہ برائے کشتی رانی نے کہا ہے کہ ایران اور روسی سربراہان مملکت نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر 20 کارگو کشتیاں بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ کشتی سازی کا مشترکہ ادارہ تشکیل دیا جائے گا اور مشترکہ تجارتی راہداری کے ذریعے تمام روسی بندرگاہوں تک تجارتی سامان کے نقل و حمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ براین مشترکہ طور پرکشتی سازی کے ساتھ ساتھ سامان کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے سہولت اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ شمال۔جنوب راہداری میں نقل و حمل کو توسیع دینے کی خاطر کئے گئے اس معاہدے پر ایرانی ادارہ برائے کشتی رانی کے ڈائریکٹر، شمال۔جنوب کوریڈور کے سربراہ اور روسی صدر کے نمائندے عبدولاتیپوف نے دستخط کئے۔