تہران میں ستائیسویں انٹرنیشل آئل، گیس، ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل نمائش شروع ہو گئی ہے جس کا افتتاح ایران کے نائب صدر اور وزیر پیٹرولیم نے کیا۔

 مہر خبررساں اینجسی کی رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی نمائش میں ڈیڑھ ہزار ایرانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں کہ جو ملکی کمپنیوں کی اس شعبے میں توانائی کو ظاہر کرتی ہے جبکہ روس چین بیلاروس جرمنی آسٹریا اٹلی فرانس اسپین ہندوستان متحدہ عرب امارات عمان اور ترکیہ سمیت تیرہ ممالک کی دو سو کمپنیاں بھی اس نما‏ئش میں شریک ہیں۔

تہران انٹرنیشنل آئل، گیس، ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل نمائش اس شعبے میں ایران کی سب سے بڑی نمائش ہے کہ جس میں بڑے پیمانے پر ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شرکت کر کے اس شعبے میں اپنی توانائیاں دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں۔

تہران میں شروع ہونے والی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔