ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ بینکنگ تعلقات کے دوبارہ آغاز کے لیے دو طرفہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ سید احسان خاندوزی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت میں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کی  بحالی اور بینکوں کی شاخیں کھولنے کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے بات چیت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب سے سیاسی تعلقات کی بحالی کے بعد اقتصادی اور تجارتی لین دین کے آغاز، دونوں ملکوں کے بینکوں کی شاخیں کھولنے اور حج کی ادائیگی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی ہے۔