صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر بہت بے دردی سے شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ غرب اردن کے جنین شہر میں پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے تینتیس سالہ احمد تیسیر عطاطرہ نام کے نوجوان کو الریحان نام کے چیک پوسٹ پر گولیوں کا نشانہ بناکر انہیں بری طرح زخمی کردیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے علاقے کے رہنے والوں کو بھی مدد کرنے نہیں دی اور ایمبولینس کو بھی جائے حادثہ پر پہنچنے نہیں دیا جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے احمد عطاطرہ شہید ہوگئے۔