مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔
آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے کور کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ’ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اس عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی،
آرمی چیف نے 9 مئی پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا اور کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔