فلسطین، مقاومتی محاذ کی جانب سے غاصب صہیونی بستیوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کے بعد 10 سے زائد صہیونی بستیوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز غاصب صہیونی بستیوں پر تازہ ترین راکٹ حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے صہیونی اور عرب ذرائع کے مطابق، صہیونی آئرن ڈوم تمام راکٹوں کو روکنے کے قابل نہیں ہے۔ 

مزاحمتی محاذ کی جانب سے جمعرات کو کئے گئے راکٹ حملوں کے بعد ریہووت میں مبینہ طور پر تین صہیونی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں 25 افراد شہید اور کم از کم 70 زخمی ہوئے ہیں۔