پشاور کے علاقے متنی میں رات کو پولیس چوکی ادیزئی پر شرپسندوں کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پشاور کے علاقے متنی میں رات کو پولیس چوکی ادیزئی پر شرپسندوں کا جانب سے دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔پشاور پولیس نے دستی بموں کے حملے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق دستی بموں کے پھٹنے سے پولیس چوکی کے مین گیٹ، کھڑکیوں، دیواروں اور 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

پشاور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دستی بموں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر شر پسند فرار ہو گئے