شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی ڈپلومیٹک پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے، پُرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی انضمام، معاشی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔