مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین میں ایک سفید فام شہری نے معمولی تکرار کے بعد سیاہ فام کو دوسرے مسافروں کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔میڈیا میں زیرگرش ویڈیو میں ایک سفید فام امریکی کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے 30 سالہ سیاہ فام جارڈن نیلی کو زمین پر لٹاکر گلا دبا رکھا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پولیس نے سفید فام قاتل کو گرفتار کرنے کے بعد مختصر تفتیش کرکے رہا کردیا ہے۔ پولیس اور عدالت دوبارہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے کہ مذکورہ ہولناک واقعہ نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں میٹرو ٹرین کے اندر پیش آیا تھا۔
بدھ کے روز جائے وقوعہ کے نزدیک ٹرین اسٹیشن پر واقعے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول مسافروں پر کچرے پھینک رہا تھا۔ ذرائع ابلاغ نے مقتول کو بے گھر قرار دیا ہے۔