پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اساتذہ سرکاری اسکول میں میٹرک امتحانات کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

شہید ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے