مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے، لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پاؤنڈ کی آفر کی ہے۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کے روز میسی کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے میسی کو خوش آمدید کہا تھا، میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر تین ایک سے شکست ہوئی تھی۔
سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے، لیونل میسی پی ایس جی کی طرف سے 71 بار ان ایکشن ہو چکے ہیں، 71 میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31 گول کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیا۔
یسی اور فرنچ فٹبال کلب پی ایس جی کے درمیان 2021 میں معاہدہ ہوا تھا، دو سالہ معاہدے کے مطابق فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41 ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، 41 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2023 - 12:12
پیرس: فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔