اجراء کی تاریخ: 2 مئی 2023 - 20:36

مہر خبررساں ایجنسی؛ سوڈان میں کشیدگی ملک کی تقسیم کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

فوجی بغاوت کی سرزمین سوڈان میں اقتدار کی جنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل البرہان اور پیراملٹری فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مبصرین نے دوبارہ سوڈان کی تقسیم کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو سوڈان میں 1957 سے اب تک 66سالوں میں 15 مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے جو دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ آخری مرتبہ جنرل عبد الفتاح البرہان نے بغاوت کی تھی اور اقتدار پر براجمان ہوئے تھے۔ اس وقت جنرل البرہان کو اپنے قدیمی ساتھی جنرل حمیدتی کی طرف سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ دارالحکومت خرطوم کی سڑکوں پر گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ 
خبررساں ادارے مہر نیوز "بغاوت پر بغاوت، سوڈان میں کیا ہورہا ہے؟" کے عنوان سے اس ملک میں جاری خانہ جنگی پر تجزیہ پیش کررہا ہے۔