مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے میڈیا کو خصوصی طور پر دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ خبررساں ادارے "سوا" کے مطابق احمد سوات نے رونامہ الخبر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شدید اور وسیع پیمانے پر نئے انتفاضہ کے بارے میں انتباہ کیا۔
صہیونی جیل میں اسیر فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ فلسطین کے موجودہ حالات 1987 اور 2000 سے زیادہ شبیہ ہیں جب پہلا اور دوسرا انتفاضہ شروع ہوا تھا۔ عوامی سطح پر انتفاضہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ اگر قومی سطح پر اتحاد اور مختلف جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان ہماہنگی پیدا ہوجائے تو کسی بھی وقت تیسرا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ احمد سعدات 2006 میں صہیونی عدالت کی طرف سے سابق صہیونی وزیر سیاحت رحبعام زئیفی کے قتل کے الزام میں تیس سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔