مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گوہر نایاب پروڈکشن،حلقہ علم و ادب مشھد مقدس کی جانب سے المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی مشھد مقدس میں ایک پروقار محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جسکا شرف قاری محمد عابدین نے حاصل کیا۔ تلاوت کلام الہی کے بعد سید محمد موسوی نے نعت رسول مقبول (ص) پیش کیا۔
صدر حلقہ علم و ادب مشھد مقدس مظاہر منتظری نے اپنے خطاب میں شرکاء محفل اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مھمانان کی خدمت مشھد مقدس اور محفل میں آمد پر خوش آمدید کے ساتھ ساتھ گوھر نایاب پروڈکشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں معظم علی مرزا نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی۔ عالمی شہرت یافتہہ منقبت خواں امجد بلتستانی نے بھی محفل میں خوب لہو گرمایا۔
آخر میں گوہر نایاب پروڈکشن کے مدیر محمد حسنین حسرت نے شرکاء محفل اور مھمانوں کی محفل میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔