مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ روس سوڈان کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور امن امان کی برقراری میں ثالثی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ہے۔
انا ییوسٹیگنیوا نے کہا کہ ہم دوست ملک سوڈان کو موجودہ مسائل پر قابو پانے اور امن اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے میں روس کی طرف سے مدد جاری رکھنے اور مسلسل تیاری پر زور دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ بندی کے معاہدے سوڈان میں خانہ جنگی کو مکمل طور پر نہیں روک سکتے ہیں، کہا کہ ہم گزشتہ ہفتہ کے آخر میں جنگ بندی کے قیام کیلئے کئے جانے والے معاہدوں کا حوالہ دے رہے ہیں، جو کہ اجتماعی طور پر سوڈان میں دشمنی کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے لیکن وہ خانہ جنگی کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہے ہیں۔