مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے بیشتر صوبوں میں اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنے کے لئے بیک وقت نماز عید ادا کی۔ مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک تمام صوبوں میں اہل سنت عوام نے نماز عید کے اجتماعات میں جوق در جوق شرکت کی۔
ذیل میں اہل سنت برادری کے تحت نماز عید الفطر کے اجتماعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔
صوبہ گلستان میں نماز عید کے اجتماعات
گلستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مختلف شہروں میں نماز عید ادا کی۔ صبح سات بجے ہی عوام کی کثیر تعداد نے مساجد اور عید گاہوں کا رخ کیا جس سے قریبی سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ بعض شہریوں نے ذاتی جائے نماز کے ساتھ سڑکوں پر ہی نماز ادا کی۔
صوبے کے مختلف شہروں گرگان، بندر ترکمن، گنبد کاووس، کلاله، انبارالوم، آق قلا، مراوه تپه اور دیگر شہروں میں ترکمن نژاد اور قزاق نژاد شہریوں نے نماز کے بعد قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کی اور رشتہ داروں میں عید منائی۔
گھروں میں خواتین نے مقامی اور دیسی ڈشیں تیار کیں اور عید کی خوشی میں ذائقہ دار کھانوں سے رشتہ داروں کا تواضع کیا۔
سیستان و بلوچستان کے اہل سنت عوام نے مختلف شہروں میں نماز عید ادا کی۔
سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں اہل سنت برادری نے مذہبی جوش و جذبے سے عید کی نماز ادا کی۔
کردستان کے دارلحکومت سنندج میں نماز عید الفطر کی ادائیگی
کردستان میں شافعی مسلک کے عوام نے سنندج کی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مختار فرجی نے کہا کہ عید الفطر اتحاد بین المسلمین کا بہتر مظہر ہے لہذا اس موقع سے بہترین استفادہ کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے عید کے موقع پر معاشرے کے ضرورت مندوں کی مدد پر زور دیا۔
کرمانشاہ کی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز کا اجتماع
عید الفطر کے موقع پر صوبے کے اہل سنت عوام نے مرکزی جامع مسجد میں جمع ہوکر مفتی عبدالرحمن کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ روانسر میں بھی نماز عید الفطر کا اجتماع منعقد ہوا۔
پاوہ میں اہل سنت عوام نے نماز عید الفطر ادا کی جس کی امامت کا فریضہ مفتی قادر قادری نے انجام دیا۔