اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام ميں اسلامی ممالک کے سربراہان اور مسلمانوں کو عید سعید فطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید فطر رحمت، برکت اور فلاح و صلاح کا پیغام اور نیک بندوں کے لیے فخر اور مسرت کا دن قرار دیا۔

آیت اللہ رئیسی نے مزید کہاکہ ہمیں امت مسلمہ میں ہمدردی، اخوت اور بھائی چارہ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کرنا چاہیے ہمیں  دنیائے اسلام میں امن و صلح و ثبات پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور غیر علاقائي طاقتوں کو خطے کے امن و ثبات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔