ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طاقت کا توازن صیہونی غاصب حکومت کے خلاف اور فلسطینی ملت کے حق میں مدت سے بدل گیا ہے، جبہہ مقاومت کی وحدت پہلے سے زیادہ قابل مشاہدہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی وراثت مزاحمتی فورسز کو متحد کرنے اور انہیں پہلے سے زیادہ مسلح کرنے میں قابل مشاہدہ ہے۔

انہوں نے حماس کے وفد کی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یقینا ان تصویروں میں غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینی ملت کے لئے ایک الگ پیغام ہے، مدت ہوئی طاقت کا توازن غاصب حکومت کے خلاف اور فلسطینی ملت کے حق میں بدل گیا ہے۔