قومی قرآنی ایوارڈ یافتہ خاتون حافظ قرآن محترمہ غزالیہ سہیل زادہ نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خواتین کے لیے تیسری بین الاقوامی قرآنی کانفرنس، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار ویمنز قرآنی ایکٹیویٹیز (کوثر) کے زیراہتمام بین الاقوامی قرآنی نمائش تہران میں منعقد ہوئی۔

قومی قرآنی ایوارڈ یافتہ خاتون حافظ قرآن محترمہ غزالیہ سہیل زادہ نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ہال میں موجود مرد حضرات باہر چلے گئے۔ تقریب میں ثقافتی وزیر محمد مہدی اسماعیلی، خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر انسیہ خزعلی اور اسلامی کونسل کی رکن زہرہ اللہیان نے شرکت کی۔

 قرآنی اساتذہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزارت ثقافت و اسلامی رہنمائی کے وائس چانسلر اور قرآن و عترت کی خواتین کے امور کی مشیر نے کہاکہ گزشتہ سال ہم نے اس قرآنی اجلاس کا آغاز حضرت خدیجہ کی یاد سے کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال قرآن و عترت کے وائس چانسلر کے تعاون اور تیرہ ممالک کی شرکت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سال، رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن، رہبر معظم انقلاب نے حکم دیا کہ مساجد میں ہفتے میں ایک بار قرآنی پروگرام منعقد کیے جائیں اور ہم اس مقصد کے حصول کے لئے دن رات مصروف ہیں۔

خان بابا نے کہاکہ اس قرآنی کانفرنس میں تقریباً تیرہ سے زائد ممالک شریک ہیں۔ اس کے بعد ماہرین کی جیوری کے سامنے ایرانی اور عراقی حافظوں کے درمیان قرآنی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔