نوجوان "سلیم" کی شہادت کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک قابض فوج کی گولیوں اور حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔

​​​​​مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قلقیلیہ میں عزون گاؤں میں اسرائیلی فوج نے20 سالہ عاید عزام سلیم کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ نوجوان عاید سلیم کو کل شام قلقیلی کے قصبے عزون میں پیٹ اور سینے میں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بعد ازاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نوجوان "سلیم" کی شہادت کے ساتھ ہی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک قابض فوج کی گولیوں اور حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔