شامی وزیر خارجہ بحران کے آغاز اور اپنے ملک کے خلاف بیرونی سازشوں کے بعد مصر کے اپنے پہلے دورے پر آج قاہرہ پہنچ گئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نیوز سائٹ نے جمعہ کو باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ "فیصل مقداد" قاہرہ کے سرکاری دورے کے دوران اپنے مصری ہم منصب "سامع شکری" سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ 

شامی حکومتی ذرائع کے مطابق شام اور مصر کے وزرائے خارجہ اپنی ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور قاہرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور شام کی تازہ ترین صورت حال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ المقداد کا یہ دورہ 2011ء میں اس ملک میں بحران اور بیرونی سازش کے آغاز کے بعد مصر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شام کے بحران کے آغاز کے بعد گذشتہ فروری میں مصری وزیر خارجہ کے پہلے سرکاری دورے کے دوران سامح شکری نے المقداد کے ساتھ اس ملک کے صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔