پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج کی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم بپھرنے لگا، شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔شہریوں ںے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، پتھراؤ کیا اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے توڑ دیے۔

اطلاعات ہیں کہ آٹا تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی تھی جبکہ آٹا لینے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں موجود گاڑیوں کو بھی  نقصان پہنچا، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرکے آٹے کی ترسیل بند کردی۔