اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2023 - 13:13

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 27 اپریل ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 27 اپریل ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔