اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2023 - 04:43

پوپ فرانسس کو سانس کی تکلیف کے باعث چند دنوں کیلئے اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو بدھ کے روز سانس کی تکلیف کے باعث اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پوپ کا اسپتال میں داخل ہونا کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ انہیں سانس کی تکلیف کی وجہ سے چند دنوں کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 86 سالہ فرانسیسی پوپ کو حالیہ دنوں، سانس کی تکلیف کا سامنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 86 سالہ پوپ فرانسس کی گزشتہ سال کئی سرجری ہوئی تھیں اور انہیں گھومنے پھرنے کیلئے کبھی کبھار وہیل چیئر کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔