مہر خبررساں ایجنسی: صہیونی غاصب ریاست ان دنوں بڑے پیمانے پر افراتفری اور داخلی عدم استحکام سے دوچار ہے۔ انتہا پسند وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات حالیہ فسادات کی جڑ ہیں۔ مظاہرین اس منصوبے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سڑکوں پر احتجاج اور فسادات میں اضافے کی وجہ سے غاصب صہیونی حکام ریاست میں داخلی جنگ اور اندرونی خلفشاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔ حالیہ بحران اسرائیل کو درپیش اندرونی مشکلات کا فقط ایک نمونہ ہے۔ غاصب ریاست کمزور اور جعلی بنیادوں پر استوار ہونے کی وجہ سے مسلسل بحران سے دوچار اور روز بروز سقوط کی طرف بڑھ رہی ہے۔ صہیونی غاصب ریاست میں جاری حالیہ فسادات اور ان کی اصلی وجہ کا جائزہ لینے کے لئے مہر نیوز ایجنسی اردو کے تحت " اسرائیل تباہی کے دہانے پر، مقبوضہ علاقوں میں جاری فسادات کے مناظر" کے نام سے تجزیوں کا سلسلہ پیش خدمت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2023 - 13:21