امریکہ میں سائکلون اور طوفانی ہواؤں نے 23 لوگوں کی جان لے لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست می سی سی پی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات آنے والے طوفان نے اس ریاست میں سو مربع مائل کی وسعت پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

می سی سی پی کے گورنر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس ریاست کی ایک اعلی عہدے دار نے بھی بتایا ہے کہ اس وقت تک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سلور، چولا اور رولنگ فورک شہروں میں بری طرح تباہی آئی ہے۔مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں بھی اس سائکلون نے پانچ افراد کی جان لے لی ہے۔